
تل ابیب : اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف نے حماس کا حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس اتھارٹی کے سربراہ احرون حالیوا نے اعتراف کیا کہ ان کے زیر کمان انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی سامنے آئی ہے، جو جنگ چھڑنے کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ میں شروع سے ہی اس ناکامی کی ذمہ داری اٹھاتا ہوں۔
ادھر قومی سلامتی کے مشیر تساحی ھنغبی نے بھی اعتراف کیا کہ ان کی انٹیلی جنس سروسز سے حملوں کا اندازہ لگانے میں غلطیاں ہوئی۔ ہمیں یقین تھا کہ حماس نے 2021 میں اسرائیل کے ساتھ آخری جنگ سے سبق سیکھا ہو گا۔ اسرائیلی انٹیلی جنس کی ناکامی کے بعد امریکی حکام نے بھی انکشاف کیا کہ امریکا نے 11 ستمبر 2001 کے واقعات کے بعد سے حماس کی جاسوسی بند کر دی تھی اور یہ کام اسرائیلی سکیورٹی سروسز کو سونپ دیا تھا۔ انہیں یقین تھا کہ اسرائیل کی سکیورٹی سروسز کسی بھی خطرے کا پتہ لگا لیں گی۔


































