Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی ظلم وبربریت اسلامی ممالک کے سربراہان کی بے حسی کا نتیجہ ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اسرائیلی حملے میں حماس کے نئے پولیٹکل بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کی شہادت پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یحییٰ السنوار حماس کے بڑے نڈر مجاہد اور جنگجو رہنما تھے، کہا جاتا ہے کہ وہ 7 اکتوبر 2023ء کو اسرائیل پر حملہ کے ماسٹر مائنڈ بھی تھے، انہوں نے طویل عرصہ اسرائیلی قید میں گزارا وہ ساری زندگی باطل قوتوں کیخلاف برسر پیکار رہے۔ اسرائیل کیخلاف ایک موثر اور جذبہ جہاد سے لبریز توانا آواز تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ، حسن نصراللہ اور اب یحییٰ السنوار کی شہادت اسرائیلی بربریت اور ظلم کی انتہا ہے اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی بے حسی کا نتیجہ ہے، مسلم حکمرانوں کی بے غیرتی اور بے حسی اسرائیل کو شہ دینے کا باعث بن رہی ہے، یہی وجہ سے اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات بڑھتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مسلم حکمرانوں کی غیرت جاگے اور وہ اسرائیلی ظلم و بربریت کیخلاف صدائے حق بلند کریں، اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ یحییٰ السنوار کی شہادت سے حماس کے مجاہدین کو نیا جوش اور ولولہ ملے گا اور وہ مزید قوت کیساتھ اسرائیل کیخلاف جدوجہد کو تیز تر کریں گے، کیونکہ شہادت تو مومن کی آرزو ہوتی ہے، ہمیں امید ہے کہ حماس کی نئی قیادت ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی، نئے جذبہ اور ولولہ کیساتھ مجاہدین کھڑے ہوں گے، ان کی شہادت اسرائیل کی تباہی کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے ہر توانا آواز کو دبانے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے، عالم اسلام کے مسلم حکمرانوں کو اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لینا چاہئے، اسرائیل کے مکروہ عزائم عالم اسلام کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular