
غزہ : صیہونی فوج کی غزہ میں بیس ماہ سے دہشتگردی اور ظلم و بربریت جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے تازہ ترین حملے کرکے بارہ بچوں سمیت بتیس فلسطینی شہید اور کئی زخمی کردئے۔ صیہونی فوج نے رات گئے خان یونس کے مختلف علاقوں میں خیموں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں چار بچوں سمیت گیارہ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ دیرالبلاح میں شیلٹر ہوم پر بم برسائے گئے جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوئے۔
غزہ سٹی کے مضافات میں خیمے پر حملے میں پانچ فلسطینی جان سے گئے۔ جس میں میاں بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں۔ صیہونی جنگی طیاروں اور ڈرونز نے جبالیہ اور نصیرات میں مکانات اور خیموں کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں قیمتی جانیں گئیں۔
ادھر رفح اور غزہ سٹی کے مضافات میں صیہونی فوج اور مزاحمت کاروں میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں دونوں جانب سے نقصان کی اطلاع ہے۔


































