Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان

پاکستان کی جانب سے آج صبح ایران پر ہونیوالے اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں ، یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے، اس طرح کے حملوں سے علاقائی امن اور استحکام کو نقصان پہنچتا ہے، حملوں سے خطے میں عدم استحکام خطرناک حد تک بڑھ جاتا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسرائیل تنازع کے بڑھنے اور پھیلنے کا ذمہ دار ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں اسرائیل کی لاپرواہی اور اس کے مجرمانہ رویے کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کرے، عالمی برادری خطے کی امن و سلامتی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular