Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حملے، خواتین اور بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید، 2 صیہونی فوجی ہلاک

غزہ : صیہونی فوج نے غزہ پر بیس ماہ سے جاری فضائی حملوں کے تازہ سلسلے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید تیرا فلسطینی شہید کردئے۔ ویہونی فوج نے جبالیہ میں انروا کے شیلٹر ہوم اور نصیرات میں دو مکانات کو نشانہ بنایا۔ جنگی طیاروں نے رفح ۔ غزہ سٹی پر بھی حملے کئے جس میں کئی قیمتی جانیں گئیں۔ کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
مزاحمت کاروں اور صیہونی فوج کے درمیان رفح میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں دو فوجی ہلاک ہوگئے رفح کے جنینہ محلے میں مزاحمت کاروں نے ایک عمارت پر میزائل حملہ کیا جس سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ دو گھنٹے بعد مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا۔جس سے ایک فوجی ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو افسران کی حالت نازک ہے۔ ان ہلاکتوں کے بعد اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں اور سرحد پر ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 418 ہوگئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular