Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حملے، شام کا اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

دمشق: شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے نام اپنے مراسلوں میں شام پر صیہونی جارحیت کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام مراسلوں میں شامی سرزمین پر ایران کے فوجی مشیر جنرل سید رضی موسوی پر دہشت گردانہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سرزمین شام پر صیہونی جارحیت بند کروانے کے لئے فوری طور پر موثر اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ نہ صرف دہشت گردانہ بلکہ ویانا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی بھی شمار ہوتا ہے۔ صیہونی حکومت شام کے اقتدار اعلیٰ کو جارحیت کا نشانہ بنا کر علاقے میں اپنی جارحیت کا دائرہ پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور ان کی نسل کشی کی پردہ پوشی کی جا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular