
دمشق: صیہونی فوج نے ایک بار پھر گولان کی پہاڑیوں کے قریب جنوبی شام میں گولہ باری کردی۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے ایران نواز گروپ سے تعلق رکھنے والے مقام کو نشانہ بنایا ۔ اسرائیلی زمینی فورسز نے قنیطرہ کے مضافات میں اس مقام پر بمباری کی جہاں گولان کو آزاد کرانے کے لیے شامی مزاحمتی جنگجو موجود ہیں۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حزب اللہ سے منسلک، ایرانی حمایت یافتہ گروپ اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے میں حملے کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے 18 اپریل کو بھی قنیطرہ کے دیہی علاقوں میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔


































