
نیویارک: سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے کھلے مباحثے میں اسرائیل کے حق دفاع کے دعوے کو مسترد کردیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ کے شہر نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے دفتر میں غزہ کے مسئلے پر کھلا مباحثہ ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجیئنر ولیدالخریجی نے کہا کہ غزہ میں وحشیانہ بمباری اور قتل کو حق دفاع تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ جو جرائم اسرائیلی فوج نے غزہ میں کیے ہیں ان پر باز پرس ہونی چاہئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں قتل عام کیا ہے اور بے گناہ و نہتے شہریوں کی زندگی چھینی ہے اس اقدام کو حق دفاع نہیں کہا جاسکتا یہ کھلی جارحیت ہے جس نے پچیس ہزار سے زائد انسانوں کے جینے کا حق چھین لیا ہے اور لاکھوں انسانوں کی زندگی جہنم بنادی ہے۔


































