
غزہ : حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اس کی فوج غزہ پر قبضے کے منصوبے کی بھاری قیمت اپنے فوجیوں کے خون سے ادا کرے گی۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا غزہ کی پٹی پر قبضے کا منصوبہ اس کی سیاسی اور عسکری قیادت کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا۔ ترجمان نے کہا کہ القسام کے جنگجو مکمل طور پر تیار ہیں اور بلند حوصلے کو برقرار اور حملہ آوروں کو سخت سبق سکھاتے ہوئے بہادری اور استقامت کی غیر معمولی مثالیں پیش کریں گے۔
ترجمان نے یہ بھی متنبہ کیا کہ اگرچہ حماس اسرائیلی اسیران کی زندگیوں کو اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق محفوظ رکھے گی لیکن انہیں غزہ میں مزاحمت کاروں کی طرح ہی خطرات لاحق ہیں۔ ابو عبیدہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور حکومت کسی بھی قیدی کی موت کی مکمل ذمہ داری اٹھائے گی۔


































