Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسرائیل راہداریاں کھول دے قیدیوں تک امداد پہنچا دیں گے، حماس

غزہ : حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہاہے کہ اسرائیل راہداریاں کھولے دے تو اس کی امداد یرغمالیوں تک پہنچادیں گے۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ القسام بریگیڈز قیدیوں کو دانستہ طور پر بھوکا رکھنے کی پالیسی نہیں اپناتی۔ یہ قیدی بھی وہی کھاتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں۔ بیان میں کہا گیاہےکہ تنظیم اس بات کے لیے تیار ہے کہ وہ ریڈ کراس کی امداد غزہ میں موجود قیدیوں تک پہنچا دے، بشرطیکہ اسرائیل مستقل طور پر انسانی راہداریاں کھول دے اور قیدیوں کو امدادی پیکج پہنچاتے وقت ہر قسم کی فضائی پروازیں بند کر دے۔
ادھر القسام بریگیڈز نے عربی، عبرانی اور انگریزی میں ایک وڈیو جاری کی ہے، جس میں اسرائیلی قیدی کو انتہائی لاغر حالت میں دکھایا گیا ہے، جس کے جسم کی ہڈیاں نمایاں ہو چکی ہیں اور یہ حالت مبینہ طور پر خوراک کی کمی کے باعث ہوئی ہے۔
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے بتایا ہے کہ انھوں نے اسرائیل اور مقبوضہ علاقوں میں ریڈ کراس مشن کے سربراہ جولیان لیریسون سے بات کی ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ غزہ میں قیدیوں کو خوراک اور طبی امداد فراہم کرنے میں شرکت کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular