
غزہ: جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
ادھر یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کیلئے نئے مقامات پر کھدائی شروع کردی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں ریائشی مقام پر حملہ کیا۔ اس شہادت کے بعد شہادتوں کی مجموعی تعداد اڑسٹھ ہزار پانچ سو انیس ہوگئی ہے۔
ادھر مصر سے بھاری مشینری کی آمد کے بعد آج سے نئے مقامات پر یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش کی کارروائی کی جارہی ہے۔ تاہم اس مشینری کو ملبے سے فلسطینیوں کی لاشیں نکالنے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا کہ وہ یرغمال بنائے گئے افراد کی لاشیں فوری طور پر واپس کرے ۔ اگر آئندہ 48 گھنٹوں میں انہیں واپس نہیں کیا گیا تو دیگر ممالک مداخلت کریں گے۔


































