
نئی دہلی : اسرائیل نے مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان سے بھرتیاں شروع کردیں۔ غزہ جنگ کے باعث اسرائیل کو تعمیرات کے شعبے میں مزدوروں کی شدید کمی کا سامنا ہے اسرائیل میں مزدوری کے لیے اسی ہزار افراد مغربی کنارے اور 17 ہزار افراد غزہ کی پٹی سے آتے تھے سات اکتوبر واقع کے بعد ان سب کے ورک پرمٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ ہمیں مزدوروں کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔ ہندوستان سے افرادی قوت لانے کے لیے ایک ٹیم گزشتہ ہفتے ہندوستان گئی تھی جبکہ سینیئر وفد پر مشتمل ایک اور ٹیم ائندہ ہفتے ہندوستان جائے گی۔


































