
انقرہ : اسرائیل نے ترکیہ سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔ صیہونی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اعلان کیا کہ ترکیہ میں سفارت کاروں کو واپس جانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ اسرائیل اور ترکیہ کے تعلقات کا از سر نو جائزہ لے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے صرف سخت بیان پر خود اپنا سفیر واپس بلالیا لیکن کسی بھی اسلامی ملک نے اسرائیل سے سفیر بلانا تو دور کی بات، اسرائیلی سفیر کو وزارت خارجہ میں بلاکر احتجاج تک درج نہیں کرایا۔


































