Fri Oct 23, 2026

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید یمن کے حوثی باغی نہیں، پاکستان جنگ کا حصہ بننے سے گریز کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سعودی اور عراقی وزراء خارجہ کا رابطہ، سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال وفاقی حکومت عسکری قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرے گی، وزیراعظم مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کی تعداد میں خاموشی سے کمی دمام ایئرپورٹ پر حملے میں ایک شخص ہلاک، 8 زخمی خلیج فارس میں 4 جہاز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے خلیجی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکا پر مکمل انحصار نہیں کرسکتے، ٹام بیرک مدر آف آل بمز بھی ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں کر سکتا، ٹرمپ کا مقصد جھوٹی فتح کا اعلان کرنا ہے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات سعودی عرب کی شیبہ آئل فیلڈ پر حملے میں 2 افراد ہلاک نیتن یاہو اور ٹرمپ کا زوال قریب ہے، جنرل شکارچی ہماری نگرانی کے بغیر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت نہیں، امریکا کی سعودی عرب کو سخت تنبیہ جنگ چھیڑ کر دنیا میں افراتفری پھیلانے والا ملک خود کو مظلوم ظاہر نہیں کر سکتا، اسماعیل بقائی یمنی فوج کی پیشقدمی، تعز کے 11 اضلاع سے سعودی ملیشیا کو نکال دیا گیا

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کی مزید سینکڑوں ایکڑ اراضی ہتھیانے کا منصوبہ

مقبوضہ بیت المقدس: صیہونی حکومت نے توسیع پسندانہ پالیسی کے تحت فلسطینیوں کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
صیہونی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے ضلع بیت اللحم میں 3لاکھ 20 ہزار اسکوائر میٹر اراضی کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اراضی صیہونی آبادکاروں کیلئے قائم غیر قانونی بستی میں توسیع کیلئے استعمال کی جائے گی۔ فوجی انتظامیہ نے فلسطینیوں کو بیت لحم میں الخضر، نہالین اور ارطاس کے علاقوں میں اراضی خالی کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ حکم فیصلے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر نافذ العمل ہوگا۔ ادھر صیہونی حکومت نے مقبوضہ یروشلم کے قصبے حزمہ میں بھی سینکڑوں اسکوائر فٹ اراضی پر قبضے کیلئے نوٹس تقسیم کئے ہیں۔ نوٹس کے مطابق مذکورہ اراضی صیہونی آبادکاروں کے زیر استعمال سڑک کی توسیع کیلئے استعمال کی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular