
نیویارک: اقوام متحدہ نے اسرائیل پر بھوک اور علاج کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے فوری طور پر غزہ میں بلا روک امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی صورتحال توقعات اور اندازوں سے کہیں زیادہ خراب ہے۔ بیماریوں اور بھوک سے روزانہ اموات کا شمار کرنا دشوار ہے۔ انسانوں کو بے بسی سے مرتے دیکھنا انسانی ضمیر پر بوجھ ہے۔روزانہ پچاس سے زائد بچے غزہ میں بھوک اور سردی کے باعث بیماریوں سے دم توڑ رہے ہیں۔ فوری اور بلا روک امداد فراہم نہ کی گئی تو غزہ میں بھوک اور بیماریوں سے اموات اسرائیلی بمباری کے مقابلے میں کئی گنا بڑھ جائیں گی.


































