Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

اسرائیل تمام انسانیت کے لیے خطرہ ہے، حزب اللہ

بیروت : حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صیہونی حکومت پوری انسانیت کے لیے خطرہ ہے جب تک قومیں آزادی کے کلچر پر کاربند رہیں گی ان پر کوئی غلبہ حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے پورے خطے کو غاصبوں سے آزاد کرانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک ناسور اور ایک بہت بڑا بوجھ اور خطرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نہ صرف کرہ ارض کے لیے بلکہ پوری انسانیت، مذہب، دین اور مستقبل کے لئے سنجیدہ خطرہ ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ اسرائیل مغرب کی ایک چھوٹی سی تصویر ہے جہاں امریکا اور مغرب کی تاریخ استعمار اور قوموں کی لوٹ مار سے بھری پڑی ہے اور اسرائیل بھی قوموں کی زمینوں، دولتوں اور مفادات کو لوٹتا ہے۔ انہوں نے امریکہ اور مغرب اور ان کے اتحادیوں کی طرف سے ملکوں میں اخلاقی انتشار پھیلانے کے مکروہ اقدامات کی طرف اشارہ کیا اور تاکید کی کہ آج خاندان کو تباہ کرنے کے لیے ایک بڑا حملہ کیا جا رہا ہے اور دشمن اس طرح ہم پر غلبہ حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن اگر ہمارے پاس ایک مربوط اور محفوظ خاندان اور بچے ہیں جو وقار اور ہمت کے ساتھ پروان چڑھے ہیں اور اپنی سرزمین کی آزادی کا کلچر ان میں موجود ہو تو روئے زمین پر کوئی بھی ایسی قوم کو شکست نہیں دے سکتا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular