
غزہ : حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل نے طے شدہ نقشوں پر عمل کرنے کے بجائے زرد لائن کو مزید پھیلادیا ہے۔ حازم قاسم نے بتایا کہ حماس نے ثالثوں کو آگاہ کیا کہ اسرائیلی قیدیوں کی باقی ماندہ لاشیں نکالنے کے لیے بھاری مشینری داخل کرنے کی ضرورت ہے جو لڑائی والے علاقوں میں پھنس گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکام ہدار گولڈن کی لاش ملتے ہی رفح میں پھنسے مزاحمت کاروں سے متعلق سابقہ سمجھوتوں سے دستبردار ہوگیا ہے۔ حازم قاسم نے کہا کہ یہ پیش رفت اسرائیل کی طے شدہ معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزیوں کو ظاہر کرتی ہے، جو انسانی ہمدردی اور ثالثی کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔


































