
Israeli soldiers prepare to enter Gaza, amid the ongoing conflict between Israel and the Palestinian Islamist group Hamas, on the Israeli side of the Israel-Gaza border, December 11, 2023. REUTERS/Amir Cohen/ File Photo
تل ابیب : اسرائیلی فوج نے دعوی کیاہے کہ غزہ سے بھاری مقدار میں چینی اسلحہ ملا ہے۔ مزاحمت کار یہ اسلحہ اسرائیلی فوج کیخلاف استعمال کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں کہ اسلحہ کیسے حماس تک پہنچا۔ چین کے مطابق چینی اسلحہ کسی بھی نان اسٹیٹ ایکٹر کو فروخت نہیں کیاجاتا۔ اسرائیلی فوج کی رپورٹ کے مطابق چین کا بہت سا اسلحہ مقامی سطح پر کاپی کیا گیا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس قسم کی اسمگلنگ میں کوئی تیسرا ملک ملوث ہے۔چینی اسلحہ پر اسرائیلی حکومت چین سے رابطے کا ارادہ رکھتی ہے۔


































