
اسلام آباد: پاراچنار کی صورتحال کے خلاف اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین نے احتجاج کیا۔مظاہرین نے کہا کہ پاراچنار میں کئی دنوں سے راستے بند ہیں۔دوائیں تک نہیں مل رہیں ،وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت ایک دوسرے پر الزام ڈال رہی ہیں، مظاہرین نے وفاق اور خیبرپختونخوا کی حکومت کو کرم کے حالات کاذمہ دارقرار دے دیا، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوے علامہ علی اصغر کاظمی کا کہنا تھا ہم پر امن انداز میں اپنا پیغام حکومت وقت تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔پارا چنار کے لوگ لاوارث نہیں ہے۔


































