Mon Oct 19, 2026

آبنائے ہرمز میں ایک اور جہاز بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا یمن پر سعودی جنگی طیاروں کے حملے، یمنی فوج کا نجران پر جوابی میزائل حملہ شرائط پوری ہو جائیں تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھل جائے گی، عراقچی بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بم دھماکے سے میجر شہید، 4 دہشت گرد ہلاک مہر داد اخلاقی ایران کے نئے وزیر دفاع منتخب ٹرمپ کا اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کی مکمل حمایت کا اعلان کینیڈا کے فوجی اڈے پر تباہ کن آتشزدگی، ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق؛ تحقیقات جاری فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین

روزانہ کی خبریں

عراقی وزیراعظم کی حکومت کی تشکیل کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون کی اپیل

بغداد :عراق کے وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر حکومت تشکیل دینے کیلئے بھرپور کوشش کریں۔کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں مصطفی الکاظمی نے کہا کہ ان کی حکومت نئی حکومت کی تشکیل تک اپنا مشن اور سرگرمیاں جاری رکھے گی اور اسی لئے عراق کی تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر حکومت تشکیل دینے کی بھرپور کوشش کریں۔ عراقی مفادات کو سب پر فوقیت حاصل ہے اور اسی پالیسی پر ان کی حکومت نے عمل کیا ہے اور یہ پالیسی بدستور جاری رہے گی اور یہ کہ عراقی مفادات اور نیک نیتی کی بنیاد پر ہم اپنے شرکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے دورہ ریاض اور تہران کو نہایت خوشگوار قرار دیا اور کہا کہ انھوں نے دورہ ایران میں مشترکہ موضوعات اور توانائی اور آبی مسائل پر گفتگو کی اور ہمارے ایرانی بھائیوں نے توانائی کے اپنے وزیر کو دورہ عراق پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ مصطفی الکاظمی نے اسی طرح کہا کہ ان تعلقات اور توازان نے عراقیوں اور پوری دنیا پر ثابت کر دیا کہ عراق اپنی تاریخی بنیاد رکھتا ہے اور اس کا مقام و پوزیشن تعلقات کی تعمیرنو میں مدد فراہم کرے گی تاکہ علاقے میں استحکام پیدا ہو اور تمام ممالک جنگ یوکرین کے منفی اثرات مرتب ہونے کی روک تھام کر سکیں اور اس سلسلے میں باہمی تعاون کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular