Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر ایران کا جوہری مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، چین

پیرس :چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ ایران پر پیشگی حملوں کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ جنگ ایرانی جوہری مسئلے کا حل نہیں ہے۔
پیرس میں فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے کہا کہ ایرانی جوہری مسئلے کا حقیقی حل مشرقِ وسطیٰ کے بنیادی مسئلے یعنی فلسطین کے مسئلے کو حل کیے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے خودمختار ملک ایران کی جوہری تنصیبات پر کُھلم کھلا حملہ کر کے ایک خطرناک مثال قائم کی۔ چینی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین ایران کے جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے کی ایرانی سپریم لیڈر کی یقین دہانی کی قدر کرتا ہے اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے دستخط کنندہ ملک کی حیثیت سے ایران کے پُرامن جوہری توانائی کے حق کا احترام کرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایران جوہری پروگرام پر متعلقہ فریقین کو نئے بین الاقوامی معاہدے کی جلد از جلد بات چیت کرنی چاہیے تاکہ ایرانی جوہری سرگرمیوں کو مکمل طور پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی سخت نگرانی اور تحفظ میں لایا جا سکے۔

مزید پڑھیے

Most Popular