
تہران: ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے بدنام زمانہ صیہونی خفیہ ایجنسی کے اڈوں کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ وزارت انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی فتح کی 45 ویں سالگرہ کے موقع پر صیہونی انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف سب سے بڑا مشترکہ آپریشن کیا گیا ہے اور صیہونی ایجنسی کی حساس معلومات حاصل کی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اور سیکورٹی معلومات کے علاوہ غاصب صیہونی حکومت کی چند اہم ترین خفیہ فوجی تنصیبات، ہتھیاروں کے کارخانوں اور سویلین اسٹریٹجک صنعتوں سے متعلق خصوصی معلومات کا حصول بھی بڑے اور وسیع کارروائیوں میں سے ایک ہے۔ کارروائیوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی معلومات کی تفصیلات اور افراد کو حالات کے تقاضے کے مطابق منظر عام پر لایا جائے گا۔ کارروائی کے نتیجے میں حاصل ہونے والی معلومات مختلف نوعیت کے فیصلے کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔


































