Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ایرانی ردعمل نے امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے، منیر حسین گیلانی

سابق وفاقی وزیر تعلیم اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین سید منیر حسین گیلانی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر اظہار تعزیت کے لئے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران لاہور میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے ملاقات کی اور انہیں پاکستانی عوام میں پائی جانے والی بے چینی، اور غم و غصہ سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے ایرانی قوم کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔ شہید ولی امرالمسلمین کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ سید منیر حسین گیلانی نے کہا کہ امام خامنہ ای نے خاندان اور ساتھیوں سمیت شہادت قبول کی، میرے اہل خانہ اور پورا پاکستان اس پر غمزدہ ہے، ان کی شجاعانہ شہادت انقلاب اسلامی ایران کو مزید مضبوط کر گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کی مذہبی سیاسی جماعتوں نے ایرانی قوم سے اظہار تعزیت کیا اور امریکی اسرائیلی حملوں کے خلاف بھر پور ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے عوام انقلاب کے ساتھ ہیں اور عظیم شہادت پر گریہ کناں ہیں، دنیا اور امت مسلمہ میں اتحاد کی جو فضا آج موجود ہے پہلے نہیں تھی۔ پاکستان، بھارت، اور بنگلہ دیش کے نوجوانوں نے عظیم رہبر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا وہ پاسدارانِ انقلاب کا بہت احترام کرتے ہیں، ان کی طرف سے ایرانی ردعمل نے امریکہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے، ٹرمپ کو جنگ چھیڑنے پر دباو کا سامنا ہے، امریکہ میں بحث ہو رہی ہے کہ کانگریس کی اجازت کے بغیر ایران پر حملہ کیوں کیا گیا؟ پاکستان ایران کے ساتھ ہے۔ سید منیر حسین گیلانی کی طرف سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پاکستان کو درپیش تجارتی مشکلات پر اصغر مسعودی نے کہا رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای رحمتہ اللہ علیہ پاکستانی عوام سے محبت کرتے تھے، پاکستان کو مشکل میں دیکھ کر ان کی روح اطمینان میں نہیں ہوگی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular