Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ایرانی صدر کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دورہ ایران کی دعوت

تہران: ایران نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورے کی دعوت دیدی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بتایا کہ صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو ریاض کے دورے کی دعوت کے جواب میں دعوت نامہ بھیجا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان باقاعدہ منصوبے کے تحت وزرائے خارجہ کی سطح پر وفود کا تبادلہ کیا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سیکیورٹی کے حوالے سے دو معاہدے زیرغور ہیں۔ سفارتی مشن کی بحالی کا منصوبہ بھی مسلسل آگے بڑھ رہا ہے اور مختصر مدت میں سفارت خانے کھولے جائیں گے۔ سفارتی تعلقات اب مکمل بحال ہوچکے ہیں۔ انہوں نے تعلقات کی بحالی کو بین الاقوامی جوہری معاہدے سے جوڑنے کی خبروں کی نفی کی۔ سوڈان میں جاری تنازعات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سوڈان اہم اسلامی ملک ہے لہذا اس کی سیکیورٹی اور خودمختاری ہمارے لئے اہمیت رکھتی ہے۔ فریقین سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ باہمی صلح سے تنازعات کو حل کریں۔ انہوں نے شام اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام کے معاملات کا سیاسی اور سفارتی حل ایران کی دیرینہ خواہش ہے۔ انہوں نے آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں کہا کہ دشمن دونوں ممالک کو تنازعات میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ صیہونی حکومت ایران اور آذربائجان کے دوستانہ روابط سے فکرمند ہے۔ اسرائیل کا وجود خطے اور اسلامی ممالک کے باہمی اختلافات پر باقی ہے۔ اسی لئے صیہونی حکومت خطے میں عدم استحکام پھیلانے کی مسلسل کوشش کرتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular