
اشک آباد : ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی جس میں اہم دوطرقہ،علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات ترکمانستان کے دارلحکومت اشک آباد میں برکس سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ صدر ایران نے تہران ماسکو شمال جنوب کوریڈور کی حمایت پر زور دیا۔ سید ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ ایران اور روس کے درمیان بینکنگ اور مالی لین دین کے میکینزم کو مسلسل مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور اس نظام کو اس قدر مضبوط بنا دیا جائے کہ کہ کوئی دوسرا ملک اس کو متاثر نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایران روس کے ساتھ اپنے اسٹریٹیجک تعلقات کے دائرے میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہے اور اگرچہ تجارت اور انرجی کے شعبے میں اونچی سطح پر روس کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری ہے تاہم دونوں ممالک میں پائی جانے والی گنجائش کے پیش نظر اُسے مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے بھی صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ دوبارہ ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اچھا اضافہ ہوا ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔


































