تہران : ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امریکہ اور اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف دوبارہ کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں پوری طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ ایرانی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور یورپ ایران کے خلاف مکمل جنگ میں مصروف ہیں۔ دشمن ایران کو مضبوط ہونے نہیں دینا چاہتا۔ انہوں نے ایرانی مسلح افواج کی تیاری اور مضبوطی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیاروں اور انسانی وسائل کے لحاظ سے فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کے لیے پہلے سے زیادہ تیار ہے۔ ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر کوئی حملہ کرے گا تو اسے ایک فیصلہ کن جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف اور زیادہ پیچیدہ ہے، عراق کے ساتھ جنگ کے مقابلے میں بھی یہ زیادہ مشکل اور پیچیدہ ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- دوبارہ جارحیت کی گئی تو دندان شکست جواب ملے گا،…
دوبارہ جارحیت کی گئی تو دندان شکست جواب ملے گا، ایرانی صدر
-
Raza Musani - دسمبر 29, 2025
- بین الاقوامی خبریں
- 1
- 0 minute read


































