
تہران : نومنتخب ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے حزب اللہ کو استقامتی محاذ کا ایک کامیاب نمونہ عمل قرار دیا، حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم سے ملاقات میں سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ حزب اللہ نے استقامت و پائداری کے سلسلے میں دلوں میں امیدیں جگادی ہیں اسی لئے کہ دشمن چاہتا ہے کہ اس مؤثر نمونہ عمل کے اثرات و نتائج کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ہر طرح کی رکاوٹیں کھڑی کرے اور استقامتی محاذ سے وابستہ ذرائع ابلاغ پر پابندی بھی اسی تناظر میں لگائی گئی ہے، سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اس وقت حزب اللہ ایک کامیاب نمونہ عمل کے طور پر پہچانی جاتی ہے اور وہ صیہونی دشمن، دہشتگرد تکفیری گروہ اور فتنوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔


































