Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ ریاض، سعودی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ریاض: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار ہونے کے بعد مملکت کے پہلے سفارتی دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے جہاں ایئرپورٹ پر سعودی نائب وزیر خارجہ نے ان کا استقبال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر اللہیان کا سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان نے خیر مقدم کیا۔
ایران سعودی وزرائے خارجہ کے وفد کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ دونوں وزراء کے درمیان اختلافات کے خاتمے سمیت دو طرفہ تعاون کو بڑھانے، مشرق وسطیٰ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی، دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ثالثی کے بعد ایران سعودی تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہوا ہے، جس کا مقصد خطے میں امن اور سلامتی کا فروغ اولین ترجیح ہے تاکہ خطے کے ممالک ترقی کر سکیں اور عوام خوشحال ہوں۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا خواہاں ہے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے ساتھ ہی ایران سعودی عرب دیگر سمجھوتوں پر بھی عملدرآمد کریں گے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر اللہیان کا کہنا تھا کہ اختلافات کا خاتمہ ہی خطے میں امن کا نکتہ آغاز ہے اور ہم سعودی عرب کے ساتھ ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ مشرق وسطیٰ کے ممالک ایک دوسرے کے ساتھ بہتر انداز میں آگے بڑھ سکیں۔
واضح رہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار ہونے کے بعد سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جون میں تہران کا پہلا سرکاری دورہ کیا تھا جس دوران سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی، 6 جون کو ایران نے سعودی عرب میں سات سال بعد اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔ یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت سفارتی تنازع ختم کرنے اور تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular