
چاغی: ایرانی حکومت نے پاک ایران سرحد سے متصل مزید 6 تجارتی راہداریاں کھولنے کا اعلان کیا ہے، یہ بات چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دورہ ایران سے واپسی پر اپنے آبائی علاقے نوکنڈی میں عوامی جلسے سے خطاب میں کہی، انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات میں انہیں آگاہ کیا کہ سرحد سے متصل مقیم بلوچ مزید تجارتی راہداریوں کے خواہاں ہیں، ابراہیم رئیسی نے ان کی یہ تجویز قبول کرلی، سنجرانی نے کہا کہ تجارتی راہداریاں کھلنے کے بعد ملازمت کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، کیونکہ سرحد سے متصل بلوچستان کے اضلاع میں رہنے والے افراد بڑے پیمانے پر سرحدی تجارت پر انحصار کرتے ہیں، بلوچستان کے وزیر داخلہ اور پاکستان میں ایرانی سفیر سے رابطہ کیا جائے گا، تاکہ حال ہی میں تفتان میں بند ہونے والی تجارتی راہداری کو دوبارہ کھولا جاسکے۔


































