
تہران : ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اور سینئر رہنما علی لاریجانی نے اعلان کیا ہے کہ ایران اپنی چھ ہزار سالہ تہذیب اور قومی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر سطح پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سو برسوں کے دوران ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا اور اس کی بہادر مسلح افواج نے ہمیشہ دفاعی حکمتِ عملی اختیار کی ہے۔اب بھی اگر کوئی خطرہ درپیش ہوا تو لاگت کی پرواہ کیے بغیر مکمل دفاع کیا جائے گا اور دشمن اپنے غلط اندازوں پر پچھتائے گا۔ ایران طویل مدتی جنگ کے لیے تیار ہے۔


































