
ویانا: عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران نے یورینئم افزودگی میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے مطابق ایران نے یورینئم افزودگی 60 فیصد تک بڑھا دی ہے اور اس نے نومبر سے افزودگی کو ماہانہ نو کلو گرام تک پہنچا دیا ہے۔ آئی اے ای اے کا مزید کہنا ہے کہ ایران کی نتانز اور فوردو جوہری تنصیبات میں یورینئم افزودگی کو بڑھایا گیا ہے۔


































