
تہران : ایران نے ملک کے چھ ائیرپورٹ کھول کر ملک کی فضائی حدود کو پچاس دن بعد جزوی طور پر بحال کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے امام خمینی ائیرپورٹ سمیت مشہد، برجند، گورگن اور زاہدان کے ائیرپورٹس کو کھولا گیا ہے۔ بین الاقوامی پروازوں کو مشرقی علاقے سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ایران کے تمام ائیرپورٹس کی پروازیں آہستہ آہستہ دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔


































