Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عالمی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کے وارنٹ واپس لینے کی درخواست مسترد کردی

دی ہیگ: عالمی فوجداری عدالت نے اسرائیل کی جانب سے اس کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے فلسطینی علاقوں میں مبینہ جنگی جرائم پر وسیع تر عدالتی تحقیقات معطل کرنے اورفلسطین کو عدالت کے سامنے بیان دینے سے روکنے کی اسرائیلی درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے۔
آئی سی سی نے 21 نومبر 2024 کو گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ یہ یقین کرنے کی معقول وجہ موجود ہے کہ یہ شخصیات غزہ کی جنگ میں بیان کردہ جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں۔ وارنٹ گرفتاری سے متعلق عدالتی اختیار پر اسرائیل کے اعتراض پر سماعت زیرالتوا ہے اور جب تک عدالت اس پر الگ فیصلہ نہیں دے دیتی اس وقت تک وارنٹ برقرار رہیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular