Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، ایران کی پاک افغان ثالثی کی پیشکش

تہران : ایرانی صدر پزشکیان نے پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لئے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔
صدر پزشکیان نے ایران اور پاکستان کے تعلقات کو برادرانہ اور مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے روابط دیگر مسلم ممالک کے لیے نمونہ بن سکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے ایران اور پاکستان کے تاریخی و مذہبی رشتوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام پاکستانیوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات پر خوش ہیں۔
صدر نے امید ظاہر کی کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ تہران کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں پر عملدرآمد میں مزید تیزی آئے گی اور باہمی مفادات کے لیے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور تنازعات سے بچنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کے حل میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔ آج مسلم ممالک کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ وہ اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ مشترکہ دشمنوں کے خلاف کھڑے ہوں۔
محسن نقوی نے صدر پزشکیان کے تاریخی دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو بہترین قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ معاہدوں پر عملدرآمد سے ٹھوس نتائج حاصل ہوں گے۔ وزیر داخلہ نے سرحدی تعاون اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں پیش رفت کو مثبت قرار دیا اور غیر قانونی ہجرت جیسے مشترکہ مسائل پر بھی بات کی۔ انہوں نے ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا اور اسلام آباد و کابل کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں ایران کے فعال کردار کا خیرمقدم کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular