Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علماء سے مشاورت کا آغاز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا شخص یا تنظیم دہشت گرد ہے، ہمارا دین اور آئین بھی واضح طور پر کہتا ہے کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا دہشت گرد ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر قیادت تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی۔ علماء کرام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنماوں سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علماء کرام اور دیگر مذاہب عالم کے رہنماوں سے مشاورت کا آغاز کیا گیا ہے. میں اور وفاقی وزیر مذہبی امور سالک حسین اس قومی مشن کو آگے لے کر چلیں گے۔ سب سے پہلے ہم سب پاکستانی ہیں اور سب سے پہلے پاکستان ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں جس آگ میں دھکیلا جا رہا ہے ہم نے اس سے نکلنا ہے، علماء کرام اور دیگر رہنماؤں کی مدد سے ہی ہم اس آگ سے نکل سکتے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہم سب کو بحیثیت قوم اکٹھا ہونا ہوگا۔ دہشت گرد عناصر اور اسلام کے نام پر لوگوں کو ورغلانے والوں کا راستہ روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو کسی بھی طور قتل کرنے کی اسلام اور ہمارے ملک کے قانون میں قطعاً اجازت نہیں، ہم نے ملک کی خاطر دہشت گردی کی لعنت کے خلاف متحد ہونا ہے۔ ہم یکجہتی اور اتحاد کا پیغام دیں گے تو اس کا اثر بہت زیادہ ہوگا اور مضبوط پیغام جائے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular