
اسلام آباد : دفترِ خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارت کے یک طرفہ اقدامات قبول نہیں، فاشسٹ ہندو توا بلوائی بھارت میں اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں او آئی سی اجلاس میں کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کو سراہا گیا اور کشمیر میں بھارتی اقدامات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا، ہفتہ وار بریفنگ کے دوران عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ مفادات پر مبنی تعلقات ہیں، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے نیویارک کے دورے کا محور کشمیر، افغانستان اور پاکستان کی معاشی ترقی رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر گہری تشویش ہے، پاکستان اور امریکا ایشیاء میں امن کے خواہاں ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ کانگریس میں ہونے والی سماعت میں امریکا کی آفیشل پوزیشن کی عکاسی نہیں، پاکستان اور امریکا افغانستان کے حوالے سے ایک نقطۂ نظر رکھتے ہیں، ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں عالمی برادری کو بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرنا جاری رکھیں ۔


































