Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

بھارت کی دہشتگرد پراکسیز کے ذریعے پاکستان کیخلاف ’ڈس انفارمیشن‘ مہم جاری

اسلام آباد: ہندوستان پاکستان کے خلاف ڈس انفارمیشن مہمات کے لیے بدنام ہے، 2020 میں یورپی یونین کی ڈس انفارمیشن لیب کی رپورٹ نے پاکستان کے خلاف بھارت کی خوفناک ڈس انفارمیشن مہم کو بے نقاب کیا تھا، اب ایک بار پھر بھارت اور اِ س کی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے اپنے دہشت گرد پراکسیز کے ساتھ مل کر اپنے گودی میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف ایک مکمل ڈس انفارمیشن مہم شروع کر دی ہے۔
پاکستان کے خلاف نئی ڈس انفارمیشن مہم بی جے پی کے ترجمان میڈیا آؤٹ لیٹ ’دی سنڈے گارڈین‘ کے ذریعے چلائی جا رہی ہے جس میں بدنام زمانہ دہشت گرد احسان اللہ احسان کی خدمات کو بروئے کار لا رہا ہے، یہ مہم اس وقت سامنے آئی ہے جب حالیہ اسٹینڈ آف میں بھارت کو پاکستان کے خلاف ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ احسان اللہ احسان بدنام زمانہ دہشت گرد اور اے پی ایس پشاور حملے میں معصوم بچوں کے قتل عام کا ماسٹر مائند تھا، مایوس بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسی ’را‘ مزید جھوٹے فلیگ آپریشن کے لیے اب اِسے استعمال کر رہی ہے، اس بار ایک مضحکہ خیز تخیل کے ذریعے افغانستان اور چین کو شامل کیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular