Mon Oct 12, 2026

پاکستان کی جمہوریت جان لیوا وار کیا گیا ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

روزانہ کی خبریں

بھارتی فوج کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے، پاکستان

نیویارک (نیٹ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت بربریت اور پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا پول کھول دیا۔ اقوام متحدہ میں انسداد دہشتگردی کا ہفتہ منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر بھی پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا۔ پاکستان کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کا غلط رنگ دے رہا ہے، بھارتی فوج کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہیں، بھارتی مظالم کشمیریوں کے حوصلے کو غیر متزلزل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردی سے متاثر ہے، بھارت پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے دہشتگرد گروپوں کی اعانت کر رہا ہے اور کراچی میں چین کے قونصلیٹ کے حملے میں بھی بھارت ملوث تھا۔
منیر اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت میں اسلامو فوبیا عروج پر ہے، رواں سال فروری میں نئی دہلی کے مسلم کش فسادات اسلامو فوبیا کی واضح مثال ہیں، بی جے پی کی حکومت آر ایس ایس کے ہندوتوا کے انتہا پسند نظریے پر عمل پیرا ہے اور بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو دبایا جا رہا ہے، بھارتی اقدامات کے باعث بھارت میں 18 کروڑ مسلمانوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا شہریت کے قانون میں تبدیلی سے لاکھوں مسلمانوں سے شہریت چھن جانے کا خطرہ ہے، بھارتی مسلمانوں پر بھارت میں کورونا پھیلانے کا الزاما لگایا گیا، ہندتوا نظریے کی انتہا پسندی خود ایک دہشتگردی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر کی تقریر پر بھارت کی جانب سے واویلا کیا گیا اور بھارتی مستقل مندوب سفارتی آداب کو بھلا کر پاکستان کے خلاف چلانے لگے۔ منیر اکرم نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے خطرات کا فوری نوٹس لے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular