Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مزید 3 نوجوان شہید، 4 گرفتار

سری نگر : مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورس کی درندگی عروج پرجاپہنچی۔ جعلی مقابلے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کردیا گیا چوبیس گھنٹوں میں شہید کئے گئے نوجوانوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے سرینگر کے علاقے بمنہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گولیاں مارکر شہید کردیا۔ بھارتی فورسز نے سرینگرکے سرائے بالا اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔ ریاستی دہشت گردی کی ایک اور کارروائی کے دوران ضلع کولگام میں ایک اور نوجوان کو شہید کردیا ہے۔ گذشتہ روز چھولگام میں بھی ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا تھا۔ فوج نے جموں ریجن کے ضلع ڈوڈہ سے چار نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ نوجوانوں کے موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular