
سری نگر : بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید ہزاروں پیراملٹری اہلکار بھیج دیے۔ پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کےترجمان ابھیرام پنکَج نے کہا کہ تقریباً 2 ہزار 500 اہلکار پہنچ چکے ہیں اورانہیں پوری کشمیروادی میں تعینات کیا گیا ہےجبکہ مزید اہلکار بھی پہنچنے والے ہیں۔بھارت نے پہلے ہی مقبوضہ وادی میں کم از کم 5 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔


































