
سنگاپور میں میڈیا سے گفتگو میں ایس جے شنکر نے کہاکہ ہندوستان کا موڈ اب دہشت گردوں کو نظر انداز کرنے کا نہیں ہے، نہ ہی اب وہ اس مسئلے کو ختم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ملک چاہتا ہے کہ اس کا پڑوسی مستحکم ہو۔ اگر یہ بھی نہیں تو کم از کم پر سکون پڑوسی ہو۔ بدقسمتی سے ہندوستان کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اس پڑوسی سے کیسے نمٹ سکتے ہو، جو دہشت گردی کو بطور صنعت استعمال کرتا ہے۔ یہ سب کچھ بلکہ بڑے پیمانے پر صنعتی لیول پر ہو رہا ہے۔ ہمیں اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کرنا ہوگا۔


































