
دمشق: امریکی مسلح افواج نے شام میں کرد علیحدگی پسند تنظیم کے زیرِ قبضہ تحصیل حاسکہ میں واقع فوجی بیس اور چوکیوں پر فوجی نفری اور لاجسٹک سامان کا اضافہ کردیا ہے۔ مذکورہ فوجی و لاجسٹک کمک 40 کے قریب گاڑیوں پر مشتمل کانوائے کے ذریعے اور براستہ عراق شام بھیجی گئی ہے۔ امریکی فورسز کا قافلہ عراق کی شام کے ساتھ سرحدی چوکی الولید سے حاسکہ میں داخل ہوا ہے۔ کانوائے میں شامل 40 کے قریب گاڑیاں بکتر بند گاڑیوں، پیٹرول ٹینکروں اور کثیر تعداد میں ایمونیشن پر مشتمل ہیں.
حاسکہ کے دیہی علاقے میں علیحدگی پسند تنظیم کے زیرِ قبضہ علاقوں رومیلان، شدادی اور تل بدر کی امریکی فوجی بیس اور چوکیوں کے لئے کمک روانہ کی گئی ہیں۔


































