
میرجاوہ : آستان قدس رضوی مشہد نے پاک ایران میر جاوہ سرحد پر زائر سرا کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر آستان قدس رضوی کے متولی حجتہ الاسلام والمسلمین احمد مروی، سیستان و بلوچستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجتہ الاسلام والمسلمین مصطفیٰ محامی، صوبے کے گورنر حسین مدرس خیابانی اور دیگر عہدے دار موجود تھے۔ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ایگزیکیوٹیو ڈائریکٹر محمد حسین استادآقا نے بتایا کہ زائر سرا 60 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے جس میں 5100 مربع میٹر پر عمارت تعمیرکی گئی ہے۔ زائر سرا میں3 ہزار زائرین کے ٹھہرنے کی گنجائش موجود ہے۔ زائر سرا کی تعمیر کا ہدف زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنا اور ان کی شائستہ طور پر میزبانی کرنا ہے اور اس میں زائرین کو درکار آرام و آسائش کی متعدد سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔


































