Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

اسکردو، سید علی رضوی اور کاظم میثم کے ہاتھوں اہم شاہراہ منصوبے کا افتتاح

اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے اسکردو میں اہم شاہراہ کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکسیئن یاور عباس اور دیگر عمائدین نے فیتہ کاٹ کر منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے. یولتر ہائی وے پچیس سال قبل سابق رکن اسمبلی سید عباس رضوی کے دور حکومت میں بنا اس کے بعد سے اب تک اس اہم شاہراہ کے اوپر کسی نے بھی ایک اینٹ رکھنے کی زحمت نہ کی، روڈ کی عدم میٹلنگ کی وجہ سے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
علاقے کے منتخب نمائندے صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد کاظم میثم نے روڈ کو میٹل کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور منصوبے کیلئے ساڑھے پندرہ کروڑ روپے مختص کئے۔ یولتر ہائی وے کی میٹلنگ سے جہاں یولتر کے عوام کو فائدہ ہوگا وہیں یہ اسکردو شہر کیلئے متبادل شاہراہ بھی ہوگی، شاہراہ بلتستان کسی وجہ سے بند ہونے کی صورت میں لوگ اسکردو شہر جانے کیلئے یولتر ہائی وے کا استعمال کر سکیں گے۔ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کہاکہ یولتر ہائی وے کی میٹلنگ سے اسکردو شہر کی خوبصورتی میں بڑا اضافہ ہوگا۔ علاقے میں تعمیر ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular