
نیامے : مغربی افریقا کے ملک نائیجر میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا۔ کرنل میجر عمادو عبدرمانے نے سرکاری ٹیلی ویژن پر حکومت کے خاتمے کا اعلان کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آئین کوتحلیل, تمام ادارے معطل اور ملک کی سرحدیں بند کردی گئی ہیں۔ صدر محمد بازوم کو صدارتی محافظوں کے دستوں نے حراست میں لے کراُن کی سرکاری رہائش گاہ پرنظر بند کردیا ہے۔ صدر بازوم مغربی افریقہ میں اسلام پسند عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں مغرب کے اہم اتحادی سمجھے جاتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے صدر بازوم سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے فوجی بغاوت کی مذمت اور منتخب حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔


































