Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عمران خان کی وکلاء سے ملاقات، اہلیہ بشری بی بی 9 ماہ بعد رہا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رہا کردیا گیا۔ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں کل ضمانت منظور کرلی گئی تھی لیکن روبکار جاری نہ ہونے پر انہیں رہا نہیں کیا جاسکا تھا۔ آج وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا ہوکر اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ ہوکر بنی گالہ پہنچ گئیں۔ بعد میں وہ پشاور چلی گئیں۔ بشریٰ بی بی کو اٹک پل سے خیبرپختونخوا پولیس نے پروٹوکول کے ساتھ پشاور پہنچایا۔ بشریٰ بی بی وزیر اعلیٰ سمیت پارٹی کے کئی دیگر قائدین سے ملاقات کریں گی۔ بشریٰ بی بی شوکت خانم اسپتال پشاور سے چیک اپ کروائیں گی۔ ان کی میڈیکل ٹیم کل اسلام آباد سے پشاور پہنچے گی۔ بشری بی بی مجموعی طور پر 9 ماہ جیل میں رہیں۔ انہیں رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کردی تھی لیکن انہیں رہا کرنے کے بجائے توشہ خانہ ٹو کیس میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا۔
ادھر ایک ماہ کے بعد عمران خان سے بھی وکلا کی ملاقات کرادی گئی۔ ملاقات کے بعد وکیل شعیب شاہین نے بتایاکہ عمران خان کے ڈیتھ سیل کی پانچ دن بجلی بند رکھی گئی۔ اخبارات اور ٹی وی سے محروم کردیا گیا جبکہ ان کی ایکسرسائز کی مشین 20 دنوں بعد آج ملی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ مارشل لا میں بھی ایسا ظلم نہیں ہوا۔ بہنوں کو بھی اٹھا لیا اور ضمانتیں نہیں ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular