Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

عمران خان بھی جلد جیل سے باہر آجائیں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور : خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان بھی جلد جیل سے باہر آجائیں گے۔ علی امین گنڈاپور نے بشریٰ بی بی کی رہائی میں اپنے کردار کی تصدیق کی نہ تردید، جب ان سے ان کے ممکنہ کردار کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے سیدھا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ بشریٰ بی بی کو عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جعلی مقدمات میں جیل بھیجا گیا تھا، بشریٰ بی بی جیل سے باہر ہیں کیونکہ عدالت نے ان کی ضمانت منظور کی۔ انہوں نے اصرار کیا کہ جلد عمران خان کو بھی جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بشریٰ بی بی کی رہائی میں کوئی یقین دہانی شامل ہے، تو گنڈا پور نے کہا کہ ہم ڈیل پر یقین نہیں رکھتے اور کوئی ڈیل نہیں کریں گے۔ ان سے پوچھا گیا کہ انہیں کیوں یقین ہے کہ عمران خان بھی جلد جیل سے رہا ہو جائیں گے تو انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ عمران خان کیخلاف مقدمات بھی جعلی ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا پی ٹی آئی فوج بحیثیت ادارہ اور آرمی چیف پر تنقید کی اپنی پالیسی جاری رکھے گی تو انہوں نے کہا کہ ہم ادارے کیخلاف ہیں اور نہ کسی فرد کے۔ ہم ان کی پالیسیوں کیخلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ اِنہیں درست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپنے حقوق کیلئے جدوجہد نہ صرف پرامن بلکہ قانون اور آئین کے دائرے میں بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کے انتخابات اور 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات چاہتی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular