Wed Oct 14, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

آئمہ جمعہ خطبات میں لوگوں کو افغانستان میں شیعوں پر مظالم سے آگاہ کریں، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس نے افغانستان میں شیعہ مساجد پر حملوں کے بعد ملک بھر کے آئمہ جمعہ سے افغانستان میں جاری مظالم پرعوامی آگاہی مہم شروع کرنے کی اپیل کردی۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ افغانستان میں ایک عرصے سے شیعہ نسل کشی جاری ہے ۔جبکہ افغانستان میں اہل تشیع کی دوسری بڑی تعداد صدیوں سے آباد ہے جس میں اکثریت ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھتی ہے ۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ جب بھی افغانستان میں دہشت گردی ہوئی اس کا نشانہ زیادہ تر اہل تشیع ہی بنے پچھلے دو ہفتوں میں نماز جمعہ کے دوران شیعہ مساجد پرحملےکیے گئے جن میں کم و بیش ڈیرھ سو سے زائد شیعہ شہید ہوئے ۔ طالبان حکومت کے قیام کے بعد ملت تشیع کی سیکیورٹی غیر موثر دکھائی دے رہی ہے۔ مذکورہ واقعات کی ذمہ دار عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف اگر طالبان حکومت نے بھرپور کاروائی نہیں کی تو اسکا مطلب یہ ہے کہ ان حملوں میں دہشت گردوں کو طالبان کی تائید حاصل ہے۔ ہم اس ظلم اور بربریت کے خلاف آپ سے آواز بلند کرنے کی گزارش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ظلم کے خلاف بھرپور ردعمل سے دشمن کا حوصلہ یقیناً پست ہو گا اور استعماری آلہ کاروں کو اس خطے کے امن کو تباہ کرنے کا موقع بھی نہیں ملے گا ۔ یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہم اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے افغانستان میں ملت تشیع کی نسل کشی کے مذموم عزائم کو دنیا کے سامنے آشکار کریں گے۔ آپ سے درخواست ہے کہ نماز جمعہ کے خطبات میں لوگوں کو افغانستان میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کریں اور ان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کریں ۔اس سے ملت کی آگاہی اور بصیرت میں اضافہ اور دشمن کے منصوبے ناکام ہونگے ۔ دعا ہے کہ خدا آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے ۔

مزید پڑھیے

Most Popular