
ماسکو : بھارت نے امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے روس سے کوئلے اور تیل کی خریداری میں اضافہ کر دیاہے۔ بھارت نے گزشتہ 20 روز میں 3 ارب ڈالر سے زیادہ کا 6 گنا روسی کوئلہ اور دو ارب ڈالر کا 31 گنا زیادہ روسی تیل خریدا ہے۔روسی تاجر کوئلے اور تیل کی خریداری پر 30 فیصد کی رعایت دے رہے ہیں۔ یوکرین پر حملے کے خلاف مغربی ممالک نے روس پر سخت معاشی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں، روس پر پابندیوں کے باوجود بھارت مسلسل روسی کوئلے اور تیل کی خریداری کر رہا ہے۔ امریکی حکام نے بھارت کو کہا ہے روس سے توانائی کی درآمدات میں تیزی نہیں دیکھنا چاہتے۔


































