Thu Oct 15, 2026

اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ سعودی قیادت یمن میں شکست تسلیم اور محاصرہ ختم کرے، عراقی حزب اللہ یمنی فوج نے سعودی عرب کا مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا خطے کے ممالک امریکا پر انحصار کرکے خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں، جنرل شکارچی امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ریاض ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع، نوٹم جاری

روزانہ کی خبریں

یمن، غزہ کی حمایت بند کرے گا تو خدائی غضب کا شکار ہوگا جو امریکا کے حملوں سے زیادہ شدید ہوگا، محمد علی الحوثی

صنعا : یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ خلیج فارس، بھتہ لینے کے لئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ عرب ممالک کی ترقی کے لئے نہیں بلکہ پیسے اور اپنے اقتصادی فائدے کے لئے مغربی ایشیاء آئے تھے۔ وہ عرب ممالک کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ محمد علی الحوثی نے ان خیالات کا اظہار المسیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ممالک ہتھیاروں کی ڈیل کی مد میں امریکہ کو رقم دینے کی بجائے کم از کم غزہ کی پٹی میں نسل کشی روکنے پر خرچ کرتے۔ افسوس کی بات ہے کہ عربوں کے وسائل، امریکہ کے اقتدار کو محکم کرنے کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں جو صیہونی رژیم کی مسلسل حمایت کرتا ہے۔ محمد علی الحوثی نے غزہ کی پٹی پر صیہونی مظالم پر عرب ممالک کی خاموشی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے کہا کہ بعض عرب بادشاہ نفسیاتی کمزوری اور ناکامی کا شکار ہیں۔ یہ ریاستیں اپنے سفارتی ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے سے بھی قاصر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر یمن، غزہ کی حمایت بند کرے گا تو خدائی غضب کا شکار ہو گا جو کہ امریکہ و اسرائیل کے حملوں سے زیادہ شدید ہو گا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر نے مغربی ایشیاء کا دورہ کرتے ہوئے 3 عرب ممالک کا سفر کیا۔ جس میں سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔ واشنگٹن نے ڈونلڈ ٹرامپ کے اس دورے کو خلیج فارس کے عرب ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون میں مضبوطی کا نام دیا۔ اس دوران مذکروہ بالا تینوں عرب ممالک نے ڈونلڈ ٹرامپ سے امریکہ میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular